اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ شہر میں کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی جانب سے ایک مخصوص مکتبۂ فکر و مسلک کے لوگوں کو چن چن کہ شہید کیا جارہاہے جبکہ آج دہشت گردوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری کو گھر سے عدالت جاتے ہوئے بیدردی سے شہید کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری کے قتل کے خلاف خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک ہنگامی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ شہرمیں وکلاء ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، انجینئرز اور صحافیوں سمیت پروفیشنلز کے قتل کا یہ واقعہ پہلا نہیں ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کی دہشت گردو کارروائیاں کھلے عام جاری ہیں ۔
انہوں نے میڈیا نمائندگا ن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید علی حسنین شاہ بخاری کا تعلق ضلع اٹک سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو معصوم بیٹیوں سمیت ایک معصوم بیٹا چھوڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169